ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی اور اسے بند کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ تھا جو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے تحت فروری 2022 میں ٹروتھ سوشل کے نام سے آغاز کیا تھا۔
ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہوتے ہی سوشل میڈیا کمپنی Truth Social کی پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
اس اضافے کے ساتھ کمپنی کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر ( 2 کھرب ، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے ) کا اضافہ ہوا۔ اس طرح وہ کمپنی جس کے زیادہ تر شیئرز کے مالک ٹرمپ ہیں نے اب پرواز بھرنا شروع کی ہے۔
اس سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹروتھ سوشل مسلسل نقصان کے باعث بند ہوسکتی ہے تاہم ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی حوصلہ افزا ہونے سے کمپنی کا مستقبل روشن ہوتا نظر آتا ہے۔