ڈیموکریٹ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی نائب صدر نے ری پبلکنز کے فاتح امیدوار ٹرمپ سے پُرامن انتقال اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔